پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 145 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 145ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر آسو عبدالقہر نے حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، عراق، جارڈن، مالدیپ، آذربائیجان اور نائیجیریا کے 17 الائیڈ کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں چھ کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ہے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 43 کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔