حکومت پاکستان کا بھارت کیساتھ تجارت بحال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بھارت کیساتھ تجارت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پانچ سال بعد بھارت میں ایک با ر پھر ٹریڈ منسٹر تعینات کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریڈ افسران کی تعیناتی سے متعلق گزشتہ دور حکومت میں بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت بھارت سمیت پندرہ اسٹیشنز پر ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ وزارت تجارت کے افسر قمر زمان بھارت میں ٹریڈ منسٹر ہوں گے۔ 2017 کے بعد سے بھارت میں پاکستان کا ٹریڈ منسٹر تعینات نہیں تھا جبکہ پڑوسی ملک کیساتھ 2019 سے تجارت معطل ہے۔

کوثر علی زیدی کابل جبکہ نعمان اسلم استنبول میں قونصلر جنرل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عروج مہوش کو پیرس، آمنہ نعیم کو فرینکفرٹ، قرۃ العین فاطمہ کو لاس انجلس، محمد بلال کو برسلز، سرین اسد کو دوحہ اور زین عزیز کو ڈھاکہ میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فہد رضا جنیوا، ڈاکٹر عامر تہران، غلام قادر بیجنگ اور عبدالمجید کو دوشنبے میں ٹریڈ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریڈ افسران کی تعیناتی سے متعلق گزشتہ دور حکومت میں بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں