ملک میں‌سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت میں‌بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے اور چاندی کے دام ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ ایک ڈالر کی کمی کے بعد 1774 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونےکے دام 250 فی تولہ روپے بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 150 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 214 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 40 ہزار 732 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئے۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی طرح چاندی کی قیمت نے بھی نیا ملکی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

بدھ کے روز چاندی کی فی تولہ قیمت 802 روپے بڑھ کر 1860 روپے پر جاپہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں