پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں‌اضافہ، غریب کی پہنچ سے دور

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام مستحکم رہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازار میں سونا 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔

پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کسی بھی قسم کے اضافے یاکمی کے بغیر 1798 ڈالر پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 778 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 20 روپے اور دس گرام چاندی 1 ہزار 731 روپے 82 پیسے برقرار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں