ملک میں‌سونے فی تولہ سونے کی قیمت میں‌ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3344 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں