پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 7950 روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں