پاکستان میں‌کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 217 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 217 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 557 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 869 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں