ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید چار مریض دم توڑ گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اٹھارہ ہزار دو سو بارہ ٹیسٹ کئے گئے، پانچ سو دس نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید چار مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں