ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 2.72 رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 542 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں