ملک میں‌کورونا وائرس سے 4 افراد ہلاک، نئے کیسز میں اضافہ

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں