ملک بھر میں‌کوروناوائرس سے مزید 52 افراد متاثر

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز مہلک کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ 73مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے،این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی ،اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں