آسکر کیلئے نامزد بھارتی فلم کا 10 سالہ ہیرو بلڈ کینسر سے انتقال کرگیا

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد بھارتی فلم ’چھیلو شو‘ (لاسٹ فلم شو) کا 10 سالہ ہیرو راہول کوہلی بلڈ کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراتی فلم ’چھیلو شو‘ (لاسٹ فلم شو) کو بھارت نے اگلے سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجا ہے جبکہ یہ فلم مقامی طور پر 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے 10 سالہ اداکار راہول کوہلی 2 اکتوبر کو احمد آباد کے اسپتال میں انتقال کر گئے، وہ بلڈ کینسر سے نبرد آزما تھے۔

رپورٹ کے مطابق راہول کوہلی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی اور اس نے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں