پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک بار پھر مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ نہیں عدم اعتماد کا نوٹ چلا رہے تھے اور اب یہ عدم اعتماد کے روڈ پر چڑھ گئے ہیں، اسمبلی میں آئو اور اپنے نمبرزپورے کرو، کپتان اب انہیں بھاگنے نہیں دے گا۔
عدم اعتماد کی تحریک یہ ہی لے کر آئے ہیں اور انہوں ہی نے نمبر پورا کرنا ہے- ہم نے نہیں- اسمبلی میں آؤ اور اپنا نمبر پورا کرو – کپتان اب بھاگنے نہیں دے گا –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022