ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پر اوگرا نے کیا کہا؟

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہوں کی ترجمان اوگرا نے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

برانڈ سنیریو اردو کے مطابق گزشتہ روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی اوگرا کی جانب سے سختی سے تردید کردی گئی ہے اور ترجمان اوگران نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرول کا ذخیرہ 18 دنوں جب کہ ڈیزل کا ذخیرہ 37 دنوں تک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے موجود ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے مقامی ریفائنریز پٹرولیم مصنوعات کی طلب پورا کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ پٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن سے لدے بحری جہاز برتھ پر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی افواہوں نے عوام کو پریشان کر دیا تھا جس کے بعد اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں