وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان متحدہ اپوزیشن سے ملاقاتوں کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کرے گی جس کا وفد آج اسلام آباد روانہ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد روانہ ہو گا جس میں عامر خان، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد 4 بجے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا جبکہ شام 7 بجے (ق) لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔