بینک میں زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب طے ہوگیا

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب طے کردیا، سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔

وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی، اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں