اگلے چند روز پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم قرار دے دیے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے پر چند کرپٹ خاندان ہیں، اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ملے ووٹ کی بنیاد پر کچھ لوگ اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کو واپس آصف علی زرداری، شریف خاندان اور فیصل الرحمان کے تاریک دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں