نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں‌کامیابی کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسرا نمبر

نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا، بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے پاس موجود ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کیا ہے؟

ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، یہ ٹورنامنٹ اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ ورلڈ کپ 2023 میں کون سی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ٹیمیں سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر کیا پوزیشن حاصل کرتی ہیں۔

بھارت جو 2023 ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور دیگر ٹاپ 7 ٹیمیں خود بخود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ نیچے کی پانچ ٹیموں کو کوالیفائنگ میچز کھیلنا پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں