ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 38 رنزپر گری جب ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابراراحمد نے زیک کرالی کو 19 رنزپربولڈ کرکے اپنے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ آج ملتان میں کھیلا جارہا ہے، دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گی ہے اور مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہرعلی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی دائیں کندھے میں درد کے باعث آرام کرایا گیا ہے اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد نواز بھی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اسپنر ابرار احمد نے بھی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں