اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اب کراچی میں کبھی نہیں جیت سکے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے جبکہ خط سامنے آیا تو عمران خان کو فائدہ اور ملک کو نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو بلایا گیا اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن والے نہیں آئے کیونکہ ان کو خود پر شک تھا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے اور عمران خان ملکی خودمختاری اور خوداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ منحرف اراکین کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اب کراچی میں کبھی نہیں جیت سکے گی لیکن اگر ایم کیو ایم واپس آئی تو ساری زندگی کامیاب رہے گی۔