فلم جوائے لینڈ کا ٹیزر جاری

کانز فلم فیسٹیول میں جیوری ایوارڈز سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرنیوالی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم 18 نومبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

جوائے لینڈ کے مصنف و ہدایت کار صائم صادق نے سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا ٹیزر شائقین کے ساتھ شیئر کیا۔

پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’‘جوائے لینڈ کی دلچسپ اور جذباتی دنیا کی پہلی جھلک دیکھیں جو رانا خاندان کی کہانی کے ذریعے خواہش اور پدرانہ نظام کی مشکلات کو واضح کرتی ہے، جوائے لینڈ کا ٹیزر اب ریلیز ہوچکا ہے’’۔

اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی دوسری شخصیات نے بھی تبصرہ کیا ہے، ٹیزر کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارہ علینہ خان، ثروت گیلانی، ثانیہ سعید اور راستی فاروق، سلمان پیرزادہ، علی جونیجو اور سہیل سمیر شامل ہیں۔

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کا ورلڈ پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں 23 مئی 2022ء کو ہوا تھا۔

جوائے لینڈ کو پہلی پاکستانی فلم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس کا کینز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیا گیا اور اسے ناظرین کی جانب سے ناصرف کھڑے ہو کر داد دی گئی بلکہ اس نے جیوری پرائز اور کوئیر پام ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

مداحوں کو بے صبری سے اس فلم کا انتظار ہے، جو 14 نومبر کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں