منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی لاہور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ یہ حاضری معافی کی درخواست کب تک چلے گی؟ فاضل جج نے حکم دیا کہ شہباز شریف کی آئندہ حاضری یقین بنائی جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی ،اس بارے میں درخواست دائر کرنی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف کے وکیل دلائل دیں یا فرد جرم عائد ہوگی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں