مارچ میں‌مائیکروسافٹ ملازمین کےساتھ کیا ہونے والا ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث مائیکرو سافٹ نے مارچ میں 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وبا کے دوران سیکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں