لاہور، دورہ یورپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ

ایشیا کپ سے قبل دورہ یورپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایک عرصہ کے بعد یورپ کا دورہ کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

ایشیا کپ، ورلڈ کپ کے لیے پہلا کوالیفائنگ مرحلہ بھی ہے، رمضان المبارک کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ کو ڈیزائن کیا گیا ہے اور زیادہ تر فٹنس کو فوکس کیا جا رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کا رسپانس اچھا ہے اور ان میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی 22 اپریل کو یورپ روانگی شیڈولڈ ہے، پاکستان ٹیم ہالینڈ، بیلجئیم اور اسپین میں میچز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں