کراچی: 12 سال بعد مارچ کے مہینے میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جاپہنچا

کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے۔

شہر کے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آنے کے بعد آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 7 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں 2010 میں مارچ کا بلند ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیاتھا جس کے بعد تقریباً 12 سال بعد مارچ کے مہینے میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں