کراچی دھماکے کا مقدمہ درج،حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ 26 گھنٹے بعد سرکار کے مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم کے 2کمانڈرز اور ترجمان نامزد ہیں جبکہ مقدمے میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرلیے گئے ہیں۔ خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائنز میں سرکار کی مدعیت درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمبارکے شوہر کی شناخت حیبتان بشیر کے نام سے ہوئی، دہشتگرد خاتون6ماہ سے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی۔ خاتون کئی ہفتےگلستان جوہراورآخری ہفتےنجی ہوٹل میں رہی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو لانے والے رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، خاتون دہشتگرد مسکن چورنگی سے رکشے میں سوار ہوئی تاہم سی سی ٹی وی وڈیو میں نظرآنے والی دوسری خاتون کاپتہ نہ چل سکا.

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی کے اندر گاڑی کے قریب خاتون کے خود کش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی شرقی میں واقع سندھ کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ کنفیوشیئس کے دروازے کے قریب گاڑی پر برقع پوش خاتون نے خود کش حملہ کیا، جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں