کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم چوتھے روز صرف ایک رنز کا اضافہ کر سکی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔پاکستان ٹیم نے 407 رنز 9 کھلاڑی آوٹ سے کھیل کا آغاز کیا۔

پہلے ہی اوور میں ابرار احمد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پوری قومی ٹیم 408 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے ۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں