کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے پانچویں دن آج پاکستان اپنی دوسری اننگز 77 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے، چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے تھے۔

پانچویں دن کے آغاز پر پاکستان کو نیوزی لینڈ کا خسارا ختم کرنے کیلئے مزید 97 رنز درکار ہیں، امام الحق 45 اور نعمان علی نے 4 رنز کیساتھ اننگز دوبارہ شروع کی۔

گزشتہ روز عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، کین ولمسن 200 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، ابرار احمد نے 5 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں