کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا 154 رنز سے دوبارہ اننگز کا آغاز

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 449 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 122 رنز جب کہ ٹام لیتھم نے 71 ، ٹام بلنڈیل نے 51 اور نیٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور سلمان آگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں