شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث آج شہر بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرمی کی لہر کا تیسرا دن ہے جس دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کل سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ 8 اپریل سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں لو کی کیفیت یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اب تک ماہ مارچ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 20 مارچ 2010 کو 42.2 ڈگری ریکارڈ لیا گیا تھا۔