کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، درجہ حرارت کتنا رہا؟

شہر قائد میں موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد ہی رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، موجود درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و سرد ترین ہے۔

ملک بھر میں سب سے کم درجۂ حرارت کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر کم ہے تو کئی علاقوں میں گیس بالکل ہی غائب ہے جس سے شہریوں کی سرد موسم میں مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گلگت میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر، اسلام آباد میں منفی 3 ، لاہور اور پشاور میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں