جاوید آفریدی فٹبال کلب چیلسی خریدنے کے خواہاں

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی برنس مین جاوید آفریدی نےکلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم نے 2 مارچ کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کل تک اپنے پیشکشں جمع کراسکیں گے۔ کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

کلب خریدنے کےلیے سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں