جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حقیقی آزادی کی موجودہ تحریک میں کل گوجرانوالہ میں آخری جلسہ ہو گا اور جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہے اور پوری قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مائنس ون فارمولا کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں