اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز چترال سے 37 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں