اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور بتایا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

اس موقع پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا اور جب وہ سینیٹ کے رکن نہیں ہیں تو انہیں کیسے نا اہل کریں اور ہائیکورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التواء کی درخواست کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں لیکن انہو نے تاحال حلف نہیں اٹھایا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست ہر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم فیصلہ سنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں