انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،225 روپے50 پیسے کا ہوگیا

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر2 روپے8 پیسےکے اضافے سے 225 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں