بھارتی اداکارہ ممتاز خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

بھارتی اداکارہ ممتاز خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور ان دنوں اداکارہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بھارتی اداکارہ ممتاز خان جن کا اصل نام”نغمہ خان “ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ “لوگ ان کے ماضی میں ان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں”۔ اداکارہ نے لکھا کہ “وہ بہت آگے بڑھ گئیں ہیں،انہوں نے ان چیزوں کو چھوڑ دیا لہذا آپ بھی اس کا ذکر نہ کریں”۔

ممتاز خان تامل بگ باس کی بھی امیدوار رہیں ،جبکہ وہ اپنے دور میں فلمی گانوں میں ایک آئٹم گرل کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے ساوتھ انڈین سینما ملائم ، تامل ،کناڈا اور ہندی سینما میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ ممتاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم “مونیشا ان مونالیزا” سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں “بوند” 2000 ،” چاکلیٹ “2001 ، “یہ تیرا گھر یہ میرا گھر “2001 سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ممتاز کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں،جبکہ ان دنوں اداکارہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی حجاب کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں