بھارت میں بیٹی کی پیدائش، باپ خوشی میں ہیلی کاپٹر لے آیا

اولاد کونعمت خداوندی تصورکیا جاتا ہے اوراس کی اہمیت بے اولاد جوڑوں سے بہتر کون جانتاہے۔

بھارت جیسے ملک میں جہاں بیٹی کی پیدائش کو اچھا نہیں سمجھا جاتا وہیں ایک شخص نے بیٹی کی پیدائش پرایک انوکھی حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مہارشڑا میں پیش آیا۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل وشال نامی شخص نے خاندان کی پہلی اولاد بیٹی کے پیدا ہونے والے ایک انوکھا اقدام کیا۔

وشال نے نہ صرف بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں پورے علاقے میں جشن منایا بلکہ اسپتال سے گھرجانے کے لیے ہیلی کاپٹرکوہی کرائے پرحاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال نے اہلیہ اوربچی ’راج لکشمی ‘ کوبھوج پورکے اسپتال سے پونے اپنے گھرتک لانے کے لیے ایک لاکھ روپے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کیا۔

میڈیا سے گفتگومیں وشال کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان میں کافی عرصے بعد کسی بچی کا جنم ہوا ہے۔ راج لکشمی ہمارے خاندان کی پہلی لڑکی ہے اسی لیے ہم نے اسے خوش آمدید کہنے کے لیے کچھ انوکھا کرنے کا سوچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں