وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کابینہ سے مستعفی ہوگئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

گزشتہ روز جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں