آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کے لیے کون کون سے کھلاڑیوں کو فائنل کیا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جونی بیئرسٹو نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کو بھی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہیں جبکہ اس فہرست میں انگلینڈ کے سیم کرن، بھارت کے سوریا کمار یادیو اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں