حارث رؤف نے اپنی اہلیہ کو کتنا حق مہر دیا؟ سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹرحارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی سٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قاضی کو حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔

حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح کے روز سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا تھا،مزنا کے عروسی لباس کی قیمت ڈیزائنر حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں