حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں، عدالت کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حریم شاہ کی سیکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں۔

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگرضرورت ہے تو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔

بعد ازاں عدالت نے حریم شاہ کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں