حج اخراجات 10 لاکھ تک جا سکتے ہیں، وزیر مذہبی امور

رواں سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک جمع کروائی جاسکیں گی۔ اس سال حج اخراجات بڑھ کر 7 سے 10 لاکھ تک ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے۔ 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے، وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں