وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حج اور بجٹ کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں جبکہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ یہ بات کہیں جلسے میں نہ کہہ دینا۔
انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنے حلقے میں الیکشن کا مسئلہ ہے مگر چوہدری برادران انہیں راضی کر لیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حج کے بعد الیکشن دیکھ رہا ہوں، ملک جلد الیکشن کی طرف جا رہا ہے جبکہ اہم حکومتی عہدے داروں میں سے کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا، ادارے ملک کے ساتھ ہیں۔