سونے کی فی تولہ قیمت میں‌دن بدن اضافہ ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان میں سونے اور چاندی کے دام ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچے ہیں۔

منگل (3 جنوری) کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 9 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور راولپنڈی اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک ایک لاکھ 87 ہزار 700 روپے جب کہ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2150 روپے فی تولہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں