سونے کی فی تولہ قیمت میں‌گذشتہ روز کمی اور آج بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 70 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 800 روپے جب کہ دس گرام قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 519 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت میں 17 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 1990 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1706 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں