سونے کی فی تولہ قیمت مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ‌کی بلند ترین سطح پر

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1796 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1886 روپے کا اضافہ ہوا، اور پاکستان میں سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 40 روپے کے اضافے کے بعد 2020 روپے جب کہ دس گرام چاندی 34 روپے 29 پیسے کے اضافے کے بعد 1731 روپے 82 پیسے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں