اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میدان جنگ بن گیا، دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا جس دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا کھلا استعمال کیا گیا۔
ڈنڈے اور پتھر لگنے سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو طلبہ سے خالی کرالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں تنظیموں کے درمیان چند روز سے صورتحال کشیدہ تھی، چندطلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن ایم ایل نہیں کرایا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ذمےداروں کا تعین کریں، یونیورسٹی انتظامیہ کو مقدمےکیلئے کہا ہے لیکن انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔