قدرت کے عجیب اتفاقات جن کی تصاویر دنیا بھر مقبول ہوگئی

یہ دنیا کسی عجائب خانے سے کم نہیں یہاں روز ہی کچھ نیا اور منفرد ہورہا ہوتا ہے۔ کبھی کسی سبزی کے ساتھ کوئی دوسری سبزی اتفاقاً پیدا ہونے لگتی ہے یا کسی جانور کے خدوخال اسی کے جسم کے کسی دوسرے حصے پر دکھائی دیتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ یا بعض دفعہ کسی تصویر کشی کے دوران کوئی منظر یاشے بھی ساتھ ہی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو چونکا دیتے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر کی مقبول ترین تصاویر یہاں پر شیئر کی جارہی ہیں۔

کینو کے اندر ایک چھوٹا کینو

سوچیں کہ آپ کسی پھل کو کھانے کے لئے چھیلیں اور اس کے اندر ایک اور چھوٹا پھل دکھائی دیں تو آپ حیرت کے ساتھ قدرت کے کمالات کے معترف ہوجاتے ہیں۔ تو دیکھیں اس کینو کو جس میں اسے چھیلنے پر ایک اور چھوٹا کینو اس میں دکھائی دے رہا ہے۔

بڑی دادی اور چھوٹی دادی ایکساتھ

دوران سفر کئی ایسے مناظر انسان کو اپنے سحر میں لے لیتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی پلاننگ کے تحت ترتیب دیئے گئے ہیں، اور انسان بے ساختہ اس کی تصویر لینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

کتا تو کتا کتے کان بھی کتا

بعض دفعہ جانوروں کے جسم پر ان کے رنگ کئی صورتیں بناتے نظر آتے ہیں دیکھیں اس تصویر میں جس میں اس کتے کی ہوبہو صورت اس کے کان پر بنی ہوئی ہے۔

سیب پر سیب کی تصویر

اس سرخ سیب کو غور سے دیکھیں تو اس پر سبز رنگ میں سیب بنا ہوا دکھائی دے سکتا ہے۔

لوہے اور پانی کا جنگلا ایک ساتھ

شدید برف باری نے لوہے کے جنگلے کے ساتھ برف کا جنگلا بھی اس مہارت سے تیار ہوگیا جسے دیکھ انسان قدرت کی سنائی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

برگر میں چھپے بہت سارے برگر

اس برگر میں چھوٹے برگر دیکھ کیسا لگ رہا ہے کھانے کو دل چاہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں