بجلی کےصارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے کا ریلیف مل گیا

وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات کے مطابق (لاہورصارفین کےلیے) لیسکو نے 30 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی و سیکرٹری پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق تصیح شدہ بل تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

ایف پی اے کی مد میں صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے 20 لاکھ 71 ہزار صارفین کو 2 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے 10 لاکھ 21 ہزار صارفین کو 2 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

اس کے علاوہ 46 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو 1 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں